شادی
کا دن
زندگی میں شادی کا دن بڑا اہم ہوتا ہے۔ اس دن سےایک نئی زندگی کا آغاز
ہوتا ہے، اسی دن ایک نئے خاندان کی بنیاد بھی پڑتی ہے، اور شادی کے دن ہی نصف
ایمان کی بھی تکمیل ہوتی ہے۔ شادی کے دن سے ایک ایسے رشتے کی شروعات ہوتی ہے، جس
سے قریب ترین کوئی دوسرا رشتہ نہیں ہوتا اور اس رشتے کے دائرے میں جسمانی آسودگی،
نفسیاتی تسکین اور قلب و نگاہ کی عفت کا سامان فراہم ہوجاتا ہے۔
ان ساری وجوہات کی بنا پر شادی کا دن بڑی اہمیت رکھتا ہے، لیکن ان سے
کہیں زیادہ اہمیت ایک اور بات کو حاصل ہے بلکہ شادی کے دن تمام تر اہمیت کا دارومدار
بھی اسی بات پر ہے اور وہ ہے شادی کے لیے رفیق زندگی یا شریک حیات کا انتخاب۔ یہ
انتخاب ہی وہ بنیاد ہے، جس پر شادی کی خوشنما عمارت تعمیر ہوتی ہے، یہ بنیاد درست
ہے تو شادی کی عمارت پائیدار اور مستحکم ہوگی اور اگر بنیاد میں کمزوری ہے تو
حالات کے سردوگرم ہواوں میں وہ عمارت ہچکولے کھاتی رہے گی اور مشکلات یا اختلاف کی
آندھیاں اسے زمیں بوس بھی کر سکتی ہیں۔ اس وجہ سے شادی کے لیے رفیق زندگی کا
انتخاب شادی کے دن سے زیادہ اہمیتوں کا حامل ہے اور بہت سوچ سمجھ کر انجام دیے
جانے کا کام ہے۔
اسلامی خاندان
#TaqwaMarriage #MuslimMatrimony #MuslimMarriage #Nikaah #MuslimWedding #MuslimRishta #MuslimEngagement #NoDowery #NotCaste #NikahInIslam
No comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.